15 اکتوبر 2012 - 20:30

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیتے ہوئے مخالفت کی ہے چین نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی پابندیوں کوغیر مؤثر قراردیا ہے۔

ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی  یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیتے ہوئے مخالفت کی ہے چین نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی پابندیوں کوغیر مؤثر قراردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں غیر تعمیری اور یکطرفہ اقتصادی پابندیوں سے کوئی مدد نہیں ملےگی۔ چینی ترجمان نے کہا کہ پابندیوں سے صورتحال مزيد پیچیدہ ہوجائے گی اور اس سے مسئلہ کے حل میں کوئي مدد نہیں ملےگی چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی معمالے کو تعمیری مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔....... /169